Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی "منگیتر" حاملہ ہوگئیں

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 08:06am

ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی منگیتر نتاشا حاملہ ہوگئیں جس پر کرکٹر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر نے اپنی منگیتر نتاشا کے ساتھ ایک تصویرشئیر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ میں نے نتاشا کے ساتھ ابھی تک بہت اچھا سفر گزارا ہے اور اب ہم دونوں کی زندگی میں بہت جلد ایک نئی کا اضافہ ہونے والا ہے جس پر میں بہت پرجوش ہوں۔

ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ ہم دونوں زندگی کے اس مرحلے میں داخل ہونے پر بہت پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے نئے سال کی خوشی میں دھماکے دار انداز میں اعلان کیا تھا کہ ان کی منگنی سربیا کی اداکارہ نتاشا سٹینکووک کے ساتھ ہوگئی ہے۔